ایک روزہ بد ترین مندے کے بعد بہتری ، 3نفسیاتی حدیں بحال

ایک روزہ بد ترین مندے کے بعد بہتری ، 3نفسیاتی حدیں بحال

                                  کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بدترین مندی کے بعد دوسرے روز منگل کو تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 28200,28100اور 28300کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کار ی مالیت میں 49ارب 36کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت2.33فیصدزائد جبکہ51.87 فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ ریکارڈ کیاگیا ۔ملک کے سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز تو شدید مندی سے ہوا تاہم شیئرز کی پرکشش قیمتوں کو دیکھ کر خریدار بیچنے والوں پر حاوی ہوگئے اور انڈیکس کا زوال عروج میں بدل گیا ۔منگل کو بھی جب بازار کھلا تو شیئرز بیچنے والے انویسٹرز کا پلڑا بھاری رہا اور مارکیٹ میں 555 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی لیکن بعد میں انڈیکس نے رخ بدلا ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ٹریڈنگ سیشنزمیں تقریبا 2500 پوائنٹس کے قریب گراوٹ سے شیئرز کی قیمتیں کم ہونے کے بعد یہ سرمایاکاروں کے لیے اس حد تک پرکشش بن گئے کہ انویسٹرز نے سیاسی بے یقینی کے باعث ہونے والے خدشات کے باوجود انہیں خریدنا شروع کردیا۔سرمایاکار سیمنٹ سمیت تیل و گیس کی کمپنیوں کے شیئرز میں دلچسپی لیتے نظر آئے۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس233.09پوائنٹس اضافے سے28304.50پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر374کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے194 کمپنیوں حصص کے بھاو¿ میں اضافہ ،163 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ 17 کمپنیوںکے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں49ارب36 کروڑ85 لاکھ16ہزار309 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر66 کھرب 55 ارب 29 کروڑ 47 لاکھ60ہزار894 روپے ہوگئی۔

منگل کو کاروباری سرگرمیاں22کروڑ6لاکھ57ہزار410شیئرز رہیں جوپیر کے مقابلے میں50لاکھ30ہزار860 شیئرززائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت180.00روپے اضافے سے7400.00 روپے،مری بریوری کے حصص کی قیمت40.99روپے اضافے سے930.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت100.00روپے کمی سے2800.01روپے جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت56.36روپے کمی سے3284.64روپے پر بند ہوئی۔منگل کولافریج پاکستان کی سرگرمیاں1کروڑ 90لاکھ66ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت35پیسے کمی سے 10.28 جبکہ بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ 88لاکھ72ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت10پیسے اضافے سے7.67روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30 انڈیکس172.50پوائنٹس اضافے سے19710.17پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس313.45پوائنٹس اضافے سے45774.55جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس158.35پوائنٹس اضافے سے 20785.22پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس


loading...