اتھلیٹ اسافہ پاﺅل نے 100 میٹر ریس جیت لی

اتھلیٹ اسافہ پاﺅل نے 100 میٹر ریس جیت لی

بیلیم ( نیٹ نیوز) سابق ورلڈ ریکارڈ ہولڈر اسافہ پاﺅل نے برازیل میں ہونے والی 100 میٹر ریس جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں ہونے والی 100 میٹر دوڑ میں جمیکن سپرنٹر اسافہ پاﺅل نے مقررہ فاصلہ 10.02 سیکنڈز میں طے کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ امریکا کے مارون بریسی 10.14 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے اور ڈینٹاریئس لوک 10.17 سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ ریس جیتنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسافہ پاﺅل نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام تر توجہ 2016 اولمپکس پر مرکوز ہے ، ایونٹ میں کوالیفائی کرنے کےلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...