ایشز سیریز ، کامیابی کیلئے انگلش بلے بازوں کو محنت درکار ہے ٗ جیف بائیکاٹ

ایشز سیریز ، کامیابی کیلئے انگلش بلے بازوں کو محنت درکار ہے ٗ جیف بائیکاٹ


لندن ( نیٹ نیوز) انگلینڈ کے سابق کرکٹر جیف بائیکاٹ نے کہاہے کہ اگلے برس شیڈول ایشز سیریز میں کامیابی کے لئے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو شاٹ بال کھیلنے کا بھر پور تجربہ حاصل کرنا ہوگا ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انگلینڈ ٹیم کے اوپنر سیم رابنسن کے انٹرنیشنل کرکٹ کے مستقبل پر سوالیہ نشانات ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ رابسن کو اپنی وکٹ پر اپنی کارکردگیی کو بہتر بنانا ہوگا جبکہ انگلینڈ کی پوری ٹیم کو شاٹ بال کھیلنے کا تجربہ حاصل کرنا ہوگا۔

اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اگلے برس شیڈول ایشز سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خیال رہے کہ 2015میں ایشز سیریز کی میزبانی انگلینڈ کرے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...