ایل این جی کی درآمد سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا: ملک شاہد سلیم

ایل این جی کی درآمد سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا: ملک شاہد سلیم

راولپنڈی (کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر ملک شاہد سلیم نے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے رواں سال قطر سے ایل این جی کی درآمد کو یقینی بنانے کے اعلان کو مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے توانائی بحران کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور صنعت کو بھی سہار ا ملے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر میں تاجرو ں و صنعتکاروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سینئر نائب صدر ملک شاہد سلیم ، ارکان مجلس عاملہ اور دیگر ممبران چیمبر بھی موجو دتھے ۔ ملک شاہد سلیم نے کہا کہ حکومت سی این جی کی صنعت کو بچانے کے لئے پہلے ہی محدود پیمانے پر ایل این جی کی در آمد کی اجازت دے چکی ہے جس سے اربوں روپے کی سی این جی انڈسٹری کی بحالی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس کی بڑھتی ہو ئی طلب سے ّآنےوالے دنوںمیں گیس کا شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے لیکن حکومت کی طر ف سے اُٹھائے گئے حالیہ اقدامات سے امید کی جا سکتی ہے کہ گیس کے بحران پر قابو پا لیاجائے گا ۔قائمقام صدر چیمبر نے کہا کہ قطر سے گیس کی در آمد مہنگے نر خوںپر کی جا رہی ہے جبکہ ایران سے سستے داموں گیس کا حصول ممکن تھا ،تا ہم حکومت کی جانب سے گوادر پورٹ کی تکمیل کے بعد ایران سے گیس کی درآمد کی یقین دہانی سے مسائل حل ہوتے نظر آ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں بجلی اور موسم سرما میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروباری برادری مشکلات کا شکار ہے حکومت کو چاہیئے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر کاروباری برادری اور خاص طور پر صنعتوں کے لئے بجلی اور گیس کی بندش میں ریلیف فراہم کرے تا کہبرآمدات کے مطلوبہ اہداف حاصل کئے جا سکیں ۔

مزید : کامرس


loading...