سنسنائی اوپن،جا ن اسنر اور ٹومی روبریڈو دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

سنسنائی اوپن،جا ن اسنر اور ٹومی روبریڈو دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے

سنسنائی( نیٹ نیوز) جان اسنر‘ خابیو فوجنینی ‘ ٹومی روبریڈو اور فلپ کویشرائبر سنسنائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ جبکہ کیون اینڈرسن اور مارشل گرانوسرز ابتدائی راﺅنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکہ میں شروع ہونے والے ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں امریکہ کے جان اسنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3اور 6-4 سے شکست دیکر ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کردیا۔ اٹلی کے فابیو فوجنینی نے فرانسیسی ایڈورڈراجر و اسلین کو 6-4‘ 4-6 اور (7-5) 7-6 سے ہرا دیا۔ سپین کے ٹومی روبریڈو نے میزبان جیک سوک کو (7-5) 7-6 اور 6-3 سے مات دی ۔ جرمنی کے فلپ کویشرائبر نے فرانس کے جریمی چارڈے کو 6-3 ‘ 4-6 اور 6-4 سے ہرا دیا۔ ابتدائی راﺅنڈ کے دیگر میچوں میں فرانس کے گیل مونفلس اور جائلز سیمون ‘ پرتگال کے جاﺅ سوسا ‘ سپین کے فرینڈو ورڈاسکو اور جرمنی کے بینجمن بیکر نے کامیابی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...