بائیو گیس ،بائیو ماس شمسی توانائی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومتی اقدامات خوش آئندہے :چوہدری شوکت حیات

بائیو گیس ،بائیو ماس شمسی توانائی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے ...

سرگودھا (اے پی پی)معرو ف ترقی پسند کاشت کار چوہدری شوکت حیات دھبیانہ نے کہاہے کہ محکمہ زراعت حکومت پنجاب اور جرمن کمپنی بائیو انرجی برلن اور پاکستانی کمپنی سامپاک کے باہمی اشترا ک سے 2سال کے عرصے میں ڈیز ل سے چلنے 20ہزار ٹیوب ویلوں کو بائیو گیس پر منتقل کرنا ایک انقلابی اور دانشمندانہ فیصلہ ہے حکومت پنجاب کی جانب سے اس پروگرام میں شامل5ایگڑ تک کے مالک کاشت کارو ں کوا یک لا کھ رو پے جبکہ 5تاساڑھے12ایکڑ تک مالک کا شت کارو ں کو 75ہزار روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ خوش آئندہے۔

 ان خیالات کا اظہارانہوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہو ئے کیاانہوںنے مزیدکہا کہ 20ہزار ٹیوب ویلوں کو بائیوگیس پر منتقل کرنا وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے انرجی کنزر ویشن ویثرن کا حصہ ہے توانائی کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے اور اس کے ساتھ توانائی کی بجٹ کیلئے بھی لائحہ اختیار کیاجارہاہے توانائی کے متباد ل ذرائعے بائیو گیس بائیو ماس شمسی توانائی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومتی اقدامات خوش آئندہے ٹیوب ویلوں کیلئے استعما ل ہونے والی توانائی پر سبسڈ ی کاشت کار وں کا دیرینہ مطالبہ تھا ٹیوب ویلوں کو بائیو گیس پر منتقل کرنے اور بائیوگیس پلانٹس پر سبسڈی دینے سے کا شت کار و ں کو مالی فوائد حاصل ہونے کے علاو ہ زرعی انقلاب برپاکرنے کا حکومتی مشن بھی پورا ہو گا

مزید : کامرس


loading...