سمتھ ڈمیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر مقرر

سمتھ ڈمیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر مقرر

جوہانسبرگ( بیورو رپورٹ) جنوبی افریقا کے سابق کپتان گریم سمتھ کو ڈمیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ کا ڈائریکٹر اور برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا گیا۔ گریم سمتھ نے رواں سال مارچ میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ کرکٹ جنوبی افریقا کے سربراہ ہارون لوگارٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ گریم سمتھ کے تجربے سے استفادہ حاصل کرنے کےلئے انہیں ٹورنامنٹ کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے، فرنچائز میں غیر ملکی کھلاڑیوں کا تعین اور ان کی بھرتی میں معاونت، ڈرافٹ کے نظام کی نگرانی سمیت ٹورنامنٹ کے حوالے سے عوام اور میڈیا میں آگاہی ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگی۔ گریم سمتھ کا کہنا ہے کہ وہ نئی ذمہ داری ملنے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بورڈ کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...