دنیا کے بدترین کپتانوں میں مصباح اور دھونی بھی شامل

دنیا کے بدترین کپتانوں میں مصباح اور دھونی بھی شامل

دبئی ( نیٹ نیوز) گال ٹیسٹ کی شکست مصباح الحق کو بطورکپتان ایک اور داغ لگاگئی، اوے گراﺅنڈز پر زیادہ ٹیسٹ ہارنے والے تیسرے پاکستانی کپتان بن گئے۔ بطور مہمان دنیا کے بدترین کپتانوں میں کیوی اسٹیفن فلیمنگ ، ویسٹ انڈین برائن لارا اور انڈین ایم ایس دھونی ٹاپ پر ہیں۔لگتا ہے مصباح الحق نے منفی ریکارڈز بنانے کا ٹھیکہ اٹھارکھا ہے، ایک ایک کرکے منفی ریکارڈز میں مصباح الحق تمام پاکستانیوں کو پیچھے چھوڑنے لگے۔ اس بار گال ٹیسٹ کی شکست نے انہیں بدنامی کا ایک نیا داغ لگایا۔ مسٹر ٹک ٹک اوے گراﺅنڈز پر زیادہ میچز ہارنے والے تیسرے پاکستانی کپتان بن گئے۔اووے سیریز میں انضمام الحق اور وسیم اکرم آٹھ آٹھ ٹیسٹ ہارچکے ہیں، مصباح الحق کے دامن پر غیرملکی سرزمینوں پر چھ شکست کے دھبے ہیں۔

، اوے میدانوں پر زیادہ ٹیسٹ شکستوں کی بدنامی کیوی اسٹیفن فلیمنگ اور ویسٹ انڈین برائن لارا کو اٹھانا پڑی دونوں نے سولہ سولہ ٹیسٹ ہارے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...