پاکستان اور ترکی ترجیحی تجارت کے معاہدے کے قریب

پاکستان اور ترکی ترجیحی تجارت کے معاہدے کے قریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) پاکستان اور ترکی ترجیحی تجارت کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے، باہمی تجارت میں اضافے کے لئے معاہدے پر جلد دستخط کئے جائیں گے۔پاک ترک ترجیحی تجارتی معاہدے کے تحت پاکستانی برآمدکنندگان اپنی مصنوعات کی برآمد پر رعایت حاصل کر کے ترکش منڈی تک باآسانی رسائی حاصل کرسکیں گے، 2005ءسے دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پر کام جاری ہے، تین سال پہلے تک پاک ترک باہمی تجارت کا حجم ایک ارب تک تھا، جس میں مزید اضافے کی توقع ہے، ترکی حکام کا کہنا ہے کہ معاہدے کی راہ میں استنبول کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں، تاہم اسلام آباد کی جانب سے تاخیر کا سامنا ہے، امید ہے کہ معاہدے پر جلد دستخط کر دیئے جائیں گے۔

مزید :

کامرس -