ٹینس رینکینگ مردوں میں نووک خواتین میں سرینا سر فہرست

ٹینس رینکینگ مردوں میں نووک خواتین میں سرینا سر فہرست

                    پیرس( نیٹ نیوز) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں ومبلڈن اوپن چیمپیئن اور سربیا کے نوویک جوکووچ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں پہلے نمبر پر برجمان ہیں، راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد تازہ ترین عالمی رینکنگ کے بعد سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ سب سے زیادرہ 17 مرتبہ گرینڈ سلام کے فاتح اور عالمی شہرت یافتہ اور ومبلڈن اوپن کے فائنلسٹ سوئس سٹار راجر فیڈررتیسرے نمبر پر موجود ہیں، سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکا چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں امریکہ کی سرینا ولیمز ومبلڈن اوپن اور راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں شکست کے باوجود پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ رومانیہ کی سیمونا ہالپ دوسرے اور چین کی لی نا تیسرے نمبر پر چلی گئیں، ومبلڈن اوپن چیمپیئن جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا چوتھے نمبر پر ہیں۔ پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا پانچویں نمبر پر چلی گئیں ۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ٹینس میں مردوں کے سنگلز اور خواتین کے سنگلز مقابلوں کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی جاری کر دی ہے جس کے مطابق مردوں میں ومبلڈن اوپن چیمپیئن سربیا کے نوویک جوکووچ بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں،اسی طرح خواتین میں سرینا ولیمز سرفہرست ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...