جولائی کے دوران ڈیڑھ ارب ڈالر کی ترسیلات زروصول

جولائی کے دوران ڈیڑھ ارب ڈالر کی ترسیلات زروصول

                                               کراچی(اکنامک رپورٹر)بیرون ملک مقیم پاکستانےوں نے رواں مالی سال (م س 15ئ) کے دوران جولائی 2014ءمےں1,649.39 ملین ڈالر کی رقم وطن بھجوائی جس سے گذشتہ مالی سال (م س 14ئ)کے اسی مہےنے بھجوائی گئی رقم1,404.39 ملین ڈالر کے مقابلے مےں 17.45 فیصد کی متاثر کن نمو ظاہر ہوتی ہے۔جولائی2014ءکے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امرےکہ، برطانےہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور ےورپییونین کے ملکوں سے بالترتیب 454.47 ملین ڈالر، 352.89 ملین ڈالر، 257.08 ملین ڈالر، 247.96 ملین ڈالر، 179.76 ملین ڈالر، اور 44.32 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ جولائی 2013ءمےں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 410.73 ملین ڈالر، 252.41 ملین ڈالر، 233.06 ملین ڈالر، 221.93 ملین ڈالر، 161.44 ملین ڈالر، 38.59 ملین ڈالر تھےں۔ جولائی 2014ءکے دوران ناروے، سوئزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 112.91 ملین ڈالر رہےں جبکہ گذشتہ مالی سال (م س 14ئ) کے جولائی مےں ان ملکوں سے موصولہ رقم 86.23 ملین ڈالر تھی۔

مزید : کامرس


loading...