کولمبو ٹیسٹ میں نئی حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے وقار یونس

کولمبو ٹیسٹ میں نئی حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے وقار یونس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                               کولمبو( نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹےم کے ہیڈکوچ وقاریونس نے کہا ہے کہ گال ٹےسٹ میں شکست ناقص بیٹنگ اور فیلڈنگ کے باعث ہوئی،اہم مواقع پر کیچز کا ڈراپ ہونا اور وسری اننگز میں اچانک بیٹنگ کی ناکامی نے ڈرامیچ کو شکست میں تبدیل کیا،کولمبو ٹےسٹ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگورتے ہوئے وقاریونس نے کہا کہ ابتدائی تین روزتک حکمت عملی کے مطابق چلے اور میچ پر اپنی گرفت ڈھیلی نہیں ہونے دی لیکن گال کی روایتی پچ نے دوسرے دن اپنی کروٹ لی اور مکمل طور پر بیٹنگ پچ کے طور پر سامنے آگئی جس میں باﺅلرزکے لئے کچھ نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ نیا مسئلہ نہیں ،یہ پرانا ایشو ہے جسے حل کرنا ناگزیر ہوچکا ہے ،اہم مواقع پر کیچز کا ڈراپ ہونا اور وسری اننگز میں اچانک بیٹنگ کی ناکامی نے ڈرامیچ کو شکست میں تبدیل کیا۔ان کا کہنا تھا کہ گال ٹےسٹ کی شکست کو بھلا کر آگے کی جانب دیکھنا ہوگا، کولمبو ٹےسٹ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے،ٹےم میں ایک دو تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلے بازوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وکٹ پر ٹھہرنا سیکھیں ،گال ٹےسٹ میں بلے بازوں نے غیر ذمہ داری دکھائی جس کے باعث ڈرامیچ شکست کی صورت میں ہمارے لئے باعث شرمندگی بن گیا۔ایک سوال کے جواب میں وقاریونس نے کہا کہ سعید اجمل پر آئی سی سی کی جانب سے دوبارہ اعتراض اٹھائے جانے پر حیرانی ہوئی ،سعید اجمل کو پہلے کلیئرکیا جاچکا ہے پھر اچانک اس معاملے کو اٹھانے کا کیا مقصد تھا اس کے بارے میں آئی سی سی ہی بتا سکتی ہےہ
،آئی سی سی نے سعید اجمل کو کرکٹ کھیلنے سے نہیں روکا ،صرف اعتراض اٹھایاہے ، وہ کولمبو ٹےسٹ کھیلےں گے ۔