ساجد خان نے”شاندار“ میں کام کی پیشکش ٹھکرا دی

ساجد خان نے”شاندار“ میں کام کی پیشکش ٹھکرا دی

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارو ہدایتکار ساجد خان نے فلم ”شاندار“ میں بطور اداکار کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار و ہدایتکار ساجدخان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم ”شاندار“ کے فلمسازوں نے فلم میں اداکاری کی پیش کش ایک ماہ قبل کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔ فلم میں ان کا کردار سندھی تجارت کار کا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ سکرپٹ کی نا پسندیدگی نہیں ہے بلکہ یہ ہے کہ وہ اپنی نئی فلم کی تیاری کے حوالہ سے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...