صوفی سنگر ہونے پر فخر ہے ، اصل سکون صوفیانہ کلام میں ہی ہے ‘ حنا نصر اللّٰہ
لاہور ( این این آئی) پاکستان کی معروف گلوکارہ حنا نصر اللّٰہ نے کہا ہے کہ اچھا اور خالص میوزک عدم توجہ کے باعث دم توڑتا جا رہا ہے ، اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ ہر کام میں جلد بازی کا شکا ہیں، نئے گلوکار راتوں رات شہرت اور نام بنانا چاہتے ہیں جو نا ممکن ہے کیونکہ کامیابی ہمیشہ محنت سے ملتی ہے ۔ حنا نصر اللّٰہنے کہا کہ میری وجہ شہرت صوفیانہ کلام ہے اور اصل سکون بھی صوفیانہ کلام میں ہی ہے ۔ بے کار کی اچھل کود وقت ضائع کرنے کی مترادف ہے ۔