شوبز رپورٹر آرگنائزیشن کا مقصد شعبہ کو مزید مضبوط کرنا ہے،مروا عنصرچوہدری

شوبز رپورٹر آرگنائزیشن کا مقصد شعبہ کو مزید مضبوط کرنا ہے،مروا عنصرچوہدری
شوبز رپورٹر آرگنائزیشن کا مقصد شعبہ کو مزید مضبوط کرنا ہے،مروا عنصرچوہدری

  


لاہور( کلچرل رپورٹر)شوبز رپورٹر آرگنائزیشن کے قیام کا مقصد شوبز سے وابستہ نادار افراد کی مدد کے ساتھ اس شعبہ سے وابستہ ٹیلنٹ کے لئے عملی اقدامات بروے کار لانا ہے ان خیالات کا اظہار آرگنائزیشن کی صدر مروا عنصر چوہدری نے کیا انہوں نے کہا کہ الیکٹرک اور پرنٹ میڈیا کے شوبز رپورٹرز پر مشتمل اس تنظیم کے قیام کا مقصد اس شعبہ کے لئے بہتر کام کرنا ہے اور اس حوالے سے ہم بھرپور اقدامات بروے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس شعبہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ہم ان کو مکمل سپورٹ کریں گے اور ان کے لئے مل جل کر کام کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک جذبہ کے تحت اس آرگنائزیشن کو قائم کیا ہے اور ہم جو مقصد لیکر چلیں گے اس میں ضرور کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم رپورٹرز کو ان کا مقا م دلوائیں گے اور مثبت رپورٹنگ کریں گے انہوں نے کہا کہ اس تنظیم میں شوبز سے وابستہ رپورٹرز کے لئے دروازے کھلے ہوئے ہیں ۔

مزید : کلچر


loading...