سابق گلیمر ماڈل کیٹی پرائس کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی
نیو یارک( نیٹ نیوز)سابق ماڈل کیٹی پرائس کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی ۔تین شادیاں کرنے والی 36سالہ سابق گلیمر ماڈل جس نے گزشتہ ہفتے پانچویں بچے کو جنم دیاہے کی خودنوشت پر امریکی پبلشر سیمن اور سچسٹرفلم بنانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ماڈل کی زندگی میں آنے والے نشیب و فراز کو کیٹی نے کتابی شکل دی ہے۔پبلشر کے مطابق ان کی شدید خواہش ہے کہ وہ کیٹی کی زندگی پر فلم بنائیں اور اس پر وہ کیٹی کو معقول معاوضہ بھی ادا کریں گے ۔