پراچی مشرا کی ”خوانچی“ کی جیولری کلیکشن متعارف کروانے کےلئے ریمپ پر واک

پراچی مشرا کی ”خوانچی“ کی جیولری کلیکشن متعارف کروانے کےلئے ریمپ پر واک
پراچی مشرا کی ”خوانچی“ کی جیولری کلیکشن متعارف کروانے کےلئے ریمپ پر واک

  


ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار کونال کپور اوراداکارہ پراچی مشرا نے نئی دہلی میں بھارتی جیولری برانڈ”خوانچی“ کی نئی جیولری کلیکشن متعارف کروانے کےلئے ریمپ پر واک کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار کونال کپور اور اداکارہ پراچی مشرا نے دہلی میں موتیا والا اینڈ سنز کی ڈیزائن کردہ جیولری برانڈ”خوانچی“ کی نئی کلیکشن متعارف کروائی ۔ یہ جیولری کلیکشن پروچ ، مردانہ اور زنانہ چین، ڈائمنڈ لگی ہوئی ٹائیز اور بیلٹ پر مشتمل تھی۔ اداکارکونال کپور اورپراچی مشرا شو کے شو سٹاپر بھی تھے۔ ا ممکن ہے کہ وہ یہ اپنی شادی میں پہنیں۔ دوسری جانب پراچی مشرا نے بھی ”خوانچی“ کے نئے ڈیزائنر کی تعریف کی اور کہا کہ یہ جدید خاتون کو ذہن میں رکھ کر تیار کی گئی ہے۔

مزید : کلچر


loading...