لالی وڈ فلم ”دختر“کی ریلیز14اگست سے بڑھا کر 18ستمبر کردی گئی

لالی وڈ فلم ”دختر“کی ریلیز14اگست سے بڑھا کر 18ستمبر کردی گئی

لاہور (اے این این)پاکستان کی پہلی روڈ ٹرپ تھرلر دختر کی ریلیز کی تاریخ چودہ اگست سے بڑھا کر اٹھارہ ستمبر کردی گئی۔فلم کے آفیشل فیس بک پیج پر پوسٹ کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ دختر کی ریلیز کی نئی تاریخ اٹھارہ ستمبر مقرر کی گئی ہے، اس کی وجوہات بھی ہیں تاہم اس کے لیے آپ کو چند روز انتظار کرنا پڑے گا۔فلم کی ڈائریکٹر عافیہ نتھانیل نے ڈان کو ای میل کے ذریعے ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی کی تصدیق کی تاہم انہوں نے اس تاخیر کی وجہ ظاہر نہیں کی۔

مزید : کلچر


loading...