سلمان خان نئی فلم میں باکسنگ اور تلوار بازی کا مظاہرہ کریں گے

سلمان خان نئی فلم میں باکسنگ اور تلوار بازی کا مظاہرہ کریں گے

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نئی فلم پریم رتن دھن پایو میں باکسنگ اور تلوار بازی کا مظاہرہ کریں گے۔ ہدایتکار سورج کی نئی فلم میں سلمان خان ڈبل رول کر رہے ہیں جس میں اداکار کا ایک کردار پرامن شہری کا ہے جبکہ دوسرے میں وہ باکسر بن کر مقابل پر مکے برسائیں گے۔ سپر اسٹار تلوار بازی بھی کریں گے۔

 نئی فلم میں اداکارہ سونم کپور سلمان خان کے مقابل جلوہ گر ہوںگی۔ پریم رتن دھن پایو کے جنگجو سلمان خان باکسنگ اور تلواربازی کی خصوصی تربیت حاصل کریں گے۔

مزید : کلچر


loading...