پنجاب آرٹ گیلری میں تحریک پاکستان پر مبنی تصاویر کی نمائش”روشنی کا سفر“

پنجاب آرٹ گیلری میں تحریک پاکستان پر مبنی تصاویر کی نمائش”روشنی کا سفر“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج اینڈ کلچر کے زیر اہتما م پنجاب آرٹس گیلری میں تحریک پاکستان پر مبنی تصاویر کی نمائش ”روشنی کاسفر“ کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس نمائش کا افتتاح پارلیمانی سیکریٹری برائے ثقافت حکومت پنجاب الحاج رانا محمد ارشد نے کیا۔اس موقع پر چوہدری آصف پرویز،نعیم احسان ،خالد محمود قاضی اور ڈاکٹر صغریٰ صدف بھی موجود تھیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے رانا محمد ارشد نے کہا کہ تحریک پاکستان کے کارکنان کی قربانیاں قابل قدر ہیں ان کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد ملک میںرہ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے تحت جشن آزادی کی تقریبات پورا مہینہ جاری رہیں گی تاکہ حقیقی معنوں میں آزادی کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔

مزید :

کلچر -