دین کی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم کوبھی سمجھنا چاہئے، اطہر عمران

دین کی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم کوبھی سمجھنا چاہئے، اطہر عمران

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس ٓآرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے روز شہادت امام جعفر صادق ع کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام ع نے آج سے ۱۳۰۰ سوسال قبل اپنی یونیورسٹی میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم دیکر یہ پیغام دیا دین کی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم کوبھی سمجھنا چاہئے۔امام کے شاگردان میں گیبر،آبان بن تغلب ،جابر بن حیان اورابو حنیفہ سمیت متعدد شاگردان شامل ہیں جنہوں نے امام کی یونیورسٹی میں جدید علوم کی ایسی تعلیم حاصل کی کہ آج تک ان کے فارمولوں کو مانا جا رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ جدید علوم کو سمجھنے کے لئے امام جعفر صادق ع کی تعلیمات کو سمجھا جائے انہوں نے مزید کہا کہ امام جعفر صادق ع کا زمانہ سائنس و ٹیکنالوجی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل تھا آپ نے زندگی کے ہر شعبہ کے متعلق گرانقدر علمی اوعملی رہنمائی فراہم کی ،سیرت امام جعفر صادق ع عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...