پی یو کا اظہار تشکر

پی یو کا اظہار تشکر

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس آنرز بائیوکیمسٹری سیشن 2011-2015 کی طالبہ حرا جاوید کا ایکسپرٹس فار ایشیا ایکسچینج سٹوڈنٹ پروگرام کے تحت سویڈن کی اپسالا یونیورسٹی میں داخلہ ہوا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر ماریہ مالڈوناڈو ، انچارج ایڈوائزری سیل آن فارن ایجوکیشن عمران عالم اور ڈاکٹر ندیم شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروگرام سے مختلف ثقافتوں کو جاننے میں مدد ملے گی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...