نرسنگ طالبات کی سبز آنچل اوڑھ کر جیل روڈ پر جشن آزادی کےحوالے سے واک
لاہور(خبر نگار)نرسنگ طالبات نے سبز آنچل اوڑھ کر جیل روڈ پر جشن آزادی کے رنگ بکھیر دیئے۔ واک میں شریک پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ اور نرسنگ سکول جنرل ہسپتال کی طالبات نے ملی نغمے پیش کیے تو شرکاءنے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اسی دوران موسلادھار بارش شروع ہوگئی تاہم نرسنگ سٹاف نے موسم کی پرواہ کیے بغیر گاڑیوں میں لوگوں کو قومی پرچم تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ میڈیکل سے وابستہ افراد کو جشن آزادی کے حوالے سے جوش و جذبہ دیکھ کر شہریوں کی کثیر تعداد بھی واک میں شامل ہوگئی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔