ایل ڈبلیو ایم سی کا بسوں و بگیوں پر مشتمل ماہِ آزادی کارواں تیار کر لیا گیا

ایل ڈبلیو ایم سی کا بسوں و بگیوں پر مشتمل ماہِ آزادی کارواں تیار کر لیا گیا

لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کا بسوں و بگیوں پر مشتمل ماہِ آزادی کارواں تیار کر لیا گیا ۔ 10 بگیوں اور 2بسوں کا کارواں خصوصی طور پر ماہِ اگست کے لےے تیار کیا گیا ہے جس کو قومی پرچموں اور ترانوں کے لےے سجایا گیاہے ۔ گزشتہ روز ماہِ آزادی کارواں جنرل منیجر ہیومن ریسورس شاہد فاروق، سینئر منیجر آپریشنز سہیل انور ملک اور منیجر کمیونی کیشن جمیل خاور کی قیادت میں ایل ڈبلیو ایم سی کے مرکزی دفتر شاہین کمپلیکس سے نکلا اور شہر کے مختلف مقامات و شاہراﺅں پر وطن عزیز سے محبت و یکجہتی کا پیغام دیتا رہا۔ مرکزی دفتر پر 60فٹ طویل وقومی پرچم کی تنصیب، ذیلی دفاتر و ورکشاپس پر کی رنگارنگ سجاوٹ ، واہگہ بارڈر پر شاندار مارچ کے بعد ماہِ آزادی کو قومی وقار اور شایانِ شان منانے کی تیاریاں اپنی تکمیل کو جا پہنچی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہر کے اہم مقامات پر سٹال لگائے جارہے ہیں جہاں شہریوں میں قومی پرچم ، جھنڈیاں، بیجز اور دیگر تحائف تقسیم کئے جائیں گے۔ منیجنگ ڈائریکٹر خالد مجید کا کہنا ہے کہ چودہ اگست کے موقع پر ایل ڈبلیوایم سی کا تمام عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا اور شہر کی بڑی شاہراﺅں، انڈر پاسز، پلوں و اہم مقامات کی خصوصی صفائی و دھلائی کی جائے گی تا کہ قومی دن پر شہریوں کے لےے صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنایا جا سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...