حُب الوطنی کے جذبوںسے ہی قیامِ پاکستان کے مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں،ناصرہ جاوید

حُب الوطنی کے جذبوںسے ہی قیامِ پاکستان کے مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں،ناصرہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکشن رپورٹر)حُب الوطنی کے جذبوں اوتعمیر پاکستان کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر ہی قیامِ پاکستان کے مقاصد کو صحیح معنوںمیں حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ( ایم پی ڈی ڈی) کے زیرِ اہتمام تقریباتِ آزادی کے پہلے روز آزادی کی اہمیت کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں مہمانانِ اعزاز جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال ، کرنل (ر) سلیم ملک اور سیکرٹری لٹریسی و ایم پی ڈی ڈی ڈاکٹر پرویز احمد خان نے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کے دوران کیا ۔تقریب سے ڈائریکٹر ٹریننگ فاروق علوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر پرویز احمد خان نے محکمہ لٹریسی اور ایم پی ڈی ڈی افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے سرکاری فرائض کی ادائیگی میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات ، اتحاد، تنظیم اور یقینِ محکم کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی مسائل کے حل اور فروغِ تعلیم کیلئے صدقِ دل سے محنت کریں۔

 اُنہوںنے کہا کہ اس مرتبہ حکومت نے تقریباتِ آزادی کی صورت میں تحریکِ پاکستان کے مختلف پہلوﺅں کو اُجاگر کرنے کیلئے جامع اور موئثر پروگرام ترتیب دے کر آزادی تقریبات کو پوری روح کے ساتھ منانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال اور دیگر مقررین نے کہا کہ بے شمار جانی اور مالی قربانیوں کے بعد حاصل ہونے والی آزادی کی حفاظت اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہم ایک زندہ قوم کی طرح پاکستان کو داخلی ، خارجی، اقتصادی اور جمہوری اعتبار سے مستحکم بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔اُنہوںنے کہا کہ ملکی سلامتی کو اولین ترجیح دے کر ہی ہم قائد اعظم ؒاور علامہ اقبالؒ کے پاکستان کو ایک خوشحال اور باوقار ملک بنا سکتے ہیں۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ تناظر میں قائدؒ و اقبالؒ کے افکارو نظریات کو فروغ دے کر ایک عظیم اور ترقی یافتہ پاکستان کے تصور کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے ۔قبل ازیں ایم پی ڈی ڈی کے ملازمین کے مابین قرا¾ت و نعت کے مقابلے منعقد ہوئے اور جدوجہدِ آزادی پر دستاویزی فلم دکھائی گئی اس موقع پر تحریکِ پاکستان کے حوالے سے لکھی گئی کتب کی نمائش بھی کی گئی۔