پاکستان کے ایڈیٹر میگزین نصیر الحق ہاشمی کے والد مرحوم کیلئے قرآن خوانی آج ہو گی

پاکستان کے ایڈیٹر میگزین نصیر الحق ہاشمی کے والد مرحوم کیلئے قرآن خوانی آج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ادبی رپورٹر) سینئر صحافی اور روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر میگزین محمد نصیر الحق ہاشمی کے والد مرحوم فیاض الحق کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج ان کی اقامت گاہ مکان نمبر31مین جوائے شاہ روڈ نزد صابری مسجد فریدیہ چوک ملک بھولا رکشہ سٹینڈ ساندہ کلاں پر ہو گی۔ یاد رہے کہ مرحوم پچھلے کئی ماہ سے علیل تھے۔ کچھ دن وہ سروسز ہسپتال میں زیر عالج بھی رہے۔ گزشتہ رات وہ انتقال کر گئے تھے ۔ جنازے میں ممتاز صحافیوں، ماہرین تعلیم، سیاسی عہدہ داروں اور سماجی کارکنوں کے علاوہ اعزا و اقربا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں شرکت اور تعزیت کرنے والی شخصیات میں ڈاکٹر مجاہد منصوری، رسول بخش بہرام ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور ، آفتاب احمد خان ایڈیٹر نیوز روزنامہ پاکستان، پروفیسر ناصر بشیر ایڈیٹر شعبہ ادب روزنامہ پاکستان، نعیم مصطفےٰ ایڈیٹر رپورٹنگ، راشد حجازی ایڈیٹر قومی ڈائجسٹ، میاں اشفاق انجم ڈویلپمنٹ سیل روزنامہ پاکستان، چودھری اقبال گجر صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 149، چودھری عامر سہیل رہنما مسلم لیگ (ن) تارا بٹ راہنما پاکستان مسلم لیگ، رمیز چشتی رہنما مسلم لیگ میاں محمد ندیم رہنما تحریک انصاف، حاجی اکرم منا رہنما تحریک انصاف، ملک محمد منیر امیر جماعت اسلامی پی پی 149لاہور، ڈاکٹر ظفر علی راجا نامور قانون دا ن شامل ہیں۔