پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں اجلاس

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں ...


لاہور(وقائع نگار)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے سالانہ انتخابات برائے سال2014.15کے سلسلہ میں گزشتہ روزایگزیکٹو کمیٹی کی خالی ہونے والی کارپوریٹ کلاس کی 4اور ایسوسی ایٹ کلاس کی4نشستوں کیلئے ہونے والے انتخابات کیلئے امیدواروں کی جانب سے جمع کروائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد کارپوریٹ کلاس کے مندرجہ ذیل امیدواروں کوغیر حتمی طور پر بلا مقابلہ منتخب قرار دیاگیا۔محمد ادریس شیخ۔ محمودہ مقبول فلور ملز، ملتان،محمد اسلام۔ اصغر فلور ملز، فیصل آباد،چوہدری محمد شفیق۔ علیم گروپ(الامین فلور ملز ، رحیم یار خان)شیخ ظہور الدین۔ رستم رحمان فلور ملز ، لیہ جبکہ محمد نواز بٹ کے کاغذاتِ نامزدگی مکمل نہ ہونے کی بنا پر مسترد کر دئے گئے۔

ایسوسی ایٹ کلاس میں مندجہ ذیل امید وارغیر حتمی طور پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے سردار علی عارف خان دریشک۔ دریشک فلور ملز، راجن پورمیاں انجم اسحاق، خالد فلور ملز، فیصل آبادمیاں گوہر سعید۔ القمر فلور ملز، گوجرانوالہ خواجہ محمد سلیم، یونین فلور ملز، جہلم محمد سلیم بٹ کے کاغذاتِ نامزدگی تکنیکی وجوہات کی بنا پر مسترد کئے گئے۔ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلا ن سالانہ اجلاسِ عام میں کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...