انقلاب مارچ میں ایم ایس ایف کے طلباء شرکت کرینگے ، سہیل چیمہ
لاہو(پ ر )ایم ایس ایف (ق)کا ایک اہم اجلاس مرکزی صدر سہیل چیمہ کی صدارت میں لاہور میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں MSFپنجاب کے تمام ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شکرت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے MSFکے مرکزی صدر سہیل چیمہ نے کہا کہ 14اگست کو جمہوری قوتوں اور بادشاہی نظام کے علمبرداروں کے درمیان فیصلہ کن جنگ ہو گی۔ MSFمسلم لیگ کا ہر اول دستہ ہے ۔ اور ہم اس موقعہ پر انقلاب مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ سہیل چیمہ نے اعلان کیا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں MSFکے ہزاروں طلباء انقلاب مارچ میں شرکت کریں گے اور تبدیلی آنے تک اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔ سہیل چیمہ نے کہا کہ MSFمسلم لیگ کا بازو ہے اور ہم اپنے قائدین چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الٰہی کے ایک اشارے پر بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔ اجلاس سے نور سمند بھٹی ، فیصل عزیز ، طاہر یعقوب اور رجب علی مغل نے شرکت کی۔