پاکستان جمہوریت اور اسلام فلاحی مملکت کے طور پر قائد اعظم کا حسین تحفہ ہے،ساجد چوہان

پاکستان جمہوریت اور اسلام فلاحی مملکت کے طور پر قائد اعظم کا حسین تحفہ ...


لاہور(پ ر )مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ساجد چوہان نے کہا ہے کہ جمہوریت اور آئین کے دشمن ترقی اور روشنی کے سفر کو روکنے کے لیے متحد ہو گئے ہیں ۔ مسلم لیگ یوتھ ونگ کے لاکھوں نوجوان جمہوریت کے دشمنوں اور آمریت کے آلہ کاروں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اورآزادی کے تحفظ کے لیے 14اگست کو قومی پرچم لے کر میدا ن میں نکلیں گے اور جمہوریت کا تحفظ کر یں گے وہ ٹاؤن شپ میں شیخ ظفر احمد کی طرف سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ محمد ساجد چوہان نے کہا کہ پاکستان جمہوریت اور اسلام فلاحی مملکت کے طور پر قائد اعظم کا حسین تحفہ ہے ہر پاکستان کو آزادی، جمہوریت اور آئین کا تحفظ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری نظام کے تحفظ کے لیے محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں آمریت کے پجاریوں اور شکست خوردہ سیاسی بتوں کو پاش پاش کر دیں گے ۔ تقریب میں اساور ندیم پہلوان، رانا حسنین اختر ، سہیل احمد خان ، عماد علی ، رحیم اکرم اور محمد علی گوہر نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...