باپ کی تحویل سے بچے بازیاب ماں کے حوالے

باپ کی تحویل سے بچے بازیاب ماں کے حوالے

لاہور(نامہ نگار) لاہور (نامہ نگار ) ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے بہن بھائی کو باپ کی تحویل سے بازیاب کراکے درخواست گزار ماں کے حوالے کر دیا ہے۔ درخواست گزار صائمہ نے فاضل عدالت میں اپنے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسکے شوہر امتیاز نے گھریلو ناچاقی پر مار پیٹ کر اسے گھر سے نکال دیا ہے۔ اور بچوں کو چھین کر گھر میں ہی محبوس کر لیا ہے۔ فاضل جج سے استدعا ہے کہ بچوں کو برآمد کروایا جائے۔ فاضل جج نے بذریعہ پولیس بچوں کو برآمد کرکے درخواست گزار ماں کے حوالے کر دیا اور درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...