مقدمہ قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مچلکوںکے عوض منظور

مقدمہ قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مچلکوںکے عوض منظور

لاہور(نامہ نگار)لاہور (نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے استغاثہ کے مطابق ملزم اویس نے یکم اگست کو لڑائی جھگڑے کے دوران اپنے سالے تیمور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس پر تھانہ غازی آباد پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گزشتہ روز ملزم کی جانب سے عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی جس پر فاضل عدالت نے وکلاءکے دلائل کے بعد11اگست تک ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...