قانونگو برانچوں کا سٹافپٹواریوں کی کرپشن پر پردہ ڈالتا ہے،سائل
لاہور (اپنے نمائندے سے) ضلع کچہری میں آنیوالے سائلین مخدوم علی شاہ، اکبر علی، وقاص بٹ، چوہدری اکرم، لیاقت بھٹی، محسن علی اور ذیشان عاطف نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ دفتر قانونگو برانچوں میں تعینات سٹاف پٹواریوں کی کرپشن پر پردہ ڈالتے ہوئے ان سے حصہ وصول کر رہا ہے جھوٹ پر مبنی رپورٹیں تیار کی جا رہی ہیں دفتر قانونگو برانچ میں تعینات سٹاف اور پٹواریوں سے باوضو ہو کر حلف اٹھایا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا پرچہ رجسٹری کے متعلق جتنی بھی رپورٹس تیار کی گئی ہیں وہ تمام بوگس اور جعلی ہیں اگر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پرچہ رجسٹری سے متعلق رپورٹس منگوا کر چھان بین کی جائے تو ان کے فراڈ اور جعلسازی کی حقیقت عیاں ہو جائے گی ہماری اپیل ہے کہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر سے کہ وہ پرچہ رجسٹری کے متعلق ریکارڈ منگوا کر اس معاملے کی تحقیقات کریں کیونکہ پرچہ رجسٹری کی آڑ میں سائلین سے روزانہ لاکھوں روپے رشوت وصول کی جا رہی ہے