پرائس مجسٹریٹوں کے535دکانوں پر چھاپے،61دکانداروں کے چالان

پرائس مجسٹریٹوں کے535دکانوں پر چھاپے،61دکانداروں کے چالان


لاہور(خبر نگار)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہورکیپٹن (ر)محمد عثمان کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے535دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے61دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 57,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا03 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور03افراد کو گرفتار کروایا گیا۔ ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...