عمران خان کی قیادت میں آزادی مارچ قوم کیلئے خوشحالی کی نوید لے کرآئیگا

عمران خان کی قیادت میں آزادی مارچ قوم کیلئے خوشحالی کی نوید لے کرآئیگا


لاہور( پ ر )تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے سیکرٹری جنرل شیرا ز چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جس تبدیلی کے لیے 20سال تک جدو جہد کی 14اگست کو اس کا آزادی مارچ قوم کے لیے خوشحالی کی نوید لے کر آئے گا۔ شیراز چیمہ نے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں نوجوانوں کے دل عمران خان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ اگر حکمرانوں نے آزادی مارچ کو بزور طاقت روکنے کی کوشش کی تو تحریک انصاف یوتھ ونگ کے لاکھوں نوجوان پورا ملک جام کر دیں گے۔ شیراز چیمہ نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے 5لاکھ نوجوان آزادی مارچ میں شرکت کے لیے کل لاہور پہنچ جائیں گے اور زمان پارک تا آزادی چوک تاریخ ساز اجتماع ہو گا اور ہم کل پاکستان کی تاریخ بدلنے کے لیے نکلیں گے اور اسلام آباد سے فتح کی نوید لے کر واپس آئیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...