باضابطہ طور پر اجازت لے کر بٹھایا گیا رشتہ دار پٹواری جمشید
لاہور( اپنے نمائندے سے )دوران سروے سرکاری ریکارڈ پر قابض پٹواری حلقہ کے پرائیوٹ رشتہ دار جمشید نے آگاہی دی کہ ہمیں ریونیو آفیسر سردار جمیل نے سرکاری ریکارڈ پر بٹھایا ہے ان کے علم میں ہے اور ان کی طرف سے باضابطہ طور پر اجازت لی گئی ہے جبکہ مذکورہ پٹواری بابر میو جوکہ پٹوار سرکل کے اندر والے کمرے میں سویا ہوا تھا نے اٹھ کر آگاہی دی کہ الزامات بے بنیاد ہیں پورے لاہور میں پرائیوٹ عملہ بیٹھا ہوا ہے کوئی نئی بات نہ ہے آپ خبر نہ لگائیں آپ کی ہر طرح کی خدمت کرنے کو تیار ہیں۔