اسرائیلی ایجنٹ جمہوریت کا خاتمہ اور فساد پیدا کرنا چاہتے ہیں،حافظ عبدالکریم

اسرائیلی ایجنٹ جمہوریت کا خاتمہ اور فساد پیدا کرنا چاہتے ہیں،حافظ عبدالکریم


لاہور(خبر نگار)مر کزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ و رکن قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ ملک میں بعض نام نہاد لیڈر اسرائیل اور بھارتی ایجنڈے کے تحت ملک سے جمہو ریت کا خاتمہ اور فساد پیدا کر نا چاہتے ہیں ‘ انہیں ملکی سلامتی اور عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی قطعاْ اجازت نہیں دی جا سکتی، جنہیں پارلیمنٹ اچھی نہیں لگتی وہ اس کی رکنیت سے مستعفی ہو جائیں،یہود و نصاریٰ کے ایجنٹوں کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں گذشتہ روز لاہور میں علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم اور حکمران جذبۂ حب الوطنی سے سرشار استحکام پاکستان کے لئے نئے عزم ،نئے ولولے او رنئی امنگوں کے ساتھ عہد کریں کہ ہم مملکتِ خدا دا پاکستان کو نفاذِ نظامِ مصطفےٰ ﷺ کا گہوارہ بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت کی ذمہ داری ہے کہ جس طرح شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپر یشن کیا جا رہا ہے اسی طر ح ملک میں انرکی اور بد امنی پھیلانے والوں کیخلاف بھی آپر یشن ہو نا چاہیے تا کہ عوام کو انکے خطر ناک عزائم سے بچایا جاسکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...