احتجاجی تحریکوںسے سرمایہ کاروں کے3کھرب روپے ڈوب گئے،راجہ عدیل

احتجاجی تحریکوںسے سرمایہ کاروں کے3کھرب روپے ڈوب گئے،راجہ عدیل

لاہور(وقائع نگار)تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے احتجاجی تحریکوں کے باعث سٹاک مارکیٹ کریش اور 1300پوائنٹس کی کمی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے3کھرب روپے کے نقصان کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدان اپنے تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کریں ۔احتجاجی تحریکیں، آزادی مارچ، انقلاب مارچ ملک میں صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی صورتحال کے منفی اثرات ملکی معیشت پر رونما ہونے شروع ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی صورتحال ،ناموافق حالات کی بناءملک و غیر ملکی سرمایہ کار دونوں ہی عدم تحفظ کا شکار ہیں ،ایسی صورتحال میں سرمایہ بیرون ملک منتقل ہونے سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

راجہ عدیل نے کہا کہ 14اگست ملک کا یوم آزادی ہے اس دن تمام سیاسی قائدین ملک کر ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات کریں ۔ صنعتی ترقی ہوگی تو ملک ترقی کرے گا ۔ عوام خوشحال اور مطمئین ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بدامنی کے باعث سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری سے گریز کررہے ہیں جس کا تمام تر نقصان پاکستانی عوام کو ہوگا۔ کیونکہ نئی سرمایہ کاری ہوگی تونئی صنعتیں لگیں گی تو ملک میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ملکی کی خراب معاشی صورتحال کے باعث سیاستدان اپنے معاملات باہمی افہام تفہیم سے طے کریں اور احتجاجی سیاست کا راستہ ترک کردیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...