عوام 14اگست کو جعلی جمہوریت کی بیڑیاں توڑ دیں گے،زرقا تیمور

عوام 14اگست کو جعلی جمہوریت کی بیڑیاں توڑ دیں گے،زرقا تیمور

لاہور(وقائع نگار )تحرےک انصاف خو اتین ونگ لا ہور کی صد ر ڈاکٹر زرقا تیمو ر سہر وردی نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں عوام 14اگست کو موروثی سیاست اورجعلی جمہوریت کی بیڑیاں توڑدیں گے،صبح آزادی ا ب زیادہ دور نہیںپاکستان کنٹینر برانڈ جمہوریت کامتحمل نہیں ہوسکتاطاقت اورجبر سے تبدیلی کی تحریک کو دبانا حکمرانوں کی خام خیالی ہے،14اگست سے پاکستان میں انصاف اورکڑے احتساب کادورشروع ہوگاحکمران خاندان کی انتقامی سیاست نے آزادی مارچ کی کامیابی کاراستہ ہموار کردیا اپنے ایک بیان میںڈاکٹر زرقا تیمو ر سہر وردی نے مزید کہا کہ پاکستان کاباشعوراورنوجوان طبقہ اپنے اورپاکستان کے روشن مستقبل کیلئے عمران خان کے سواکسی سیاستدان کوقابل اعتماد نہیں سمجھتا عمران خان دوسروں کی طرح صرف مسائل کارونانہیں روتے بلکہ ان کاپائیدارحل بھی تجویزکرتے ہیںانہوں نے کہا کہ 11مئی 2013ءکورات کے اندھیرے میں پی ٹی آئی کامینڈیٹ چوری کیا گیا اوراب حکمران الٹا چور مچائے شور کے مصداق ہمارے قائدعمران خان کامیڈیاٹرائل کررہے ہیں۔

۔عمران خان نے سوئی ہوئی قوم کوجھنجھوڑکرجگایااوراپنے حقوق کی بازیابی کیلئے پی ٹی آئی کاپلیٹ فارم مہیا کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...