وفاقی وزیر ریلوے سے شعبہ میڈیکل کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی اپیل

وفاقی وزیر ریلوے سے شعبہ میڈیکل کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی اپیل

لاہور (سٹاف رپورٹر)ریلوے محنت کش یونین نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے اپیل کی ہے کہ شعبہ میڈیکل کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں۔اس سے حوالے سے ایک اجلاس انجن شیڈ لاہور میں نسیم خان کی زیر صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں دیگر مزدور لیڈروں صدیق بیگ، میاں مقبول،ذاکر شاہ ، ماجد علی ، تنویر حسین عارف اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مزدور رہنماﺅں نے شعبہ میڈیکل کے عارضی بنیادوں پر تعینات چیف میڈیکل آفیسر مشتاق قریشی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی تک کیرن ہسپتال کا مکمل دورہ نہیں کرسکے اور نہ ہی ماتحت سٹاف کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔کیرن ہسپتال آج بھی مسائل کی آماجگاہ ہے۔ کیرن ہسپتال کے علاوہ دیگر ریلوے کے ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کی حالت بھی انتہائی نا گفتہ بے ہے۔جبکہ چیف میڈیکل آفیسر غیر قانونی اقدامات اٹھانے اور میڈیکل بورڈ کے ارکان میں تبدیلیاں کرنے پر لگے ہیں جو کہ باعث تشویش ہے۔ اس حوالے سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے اپیل ہے کو وہ ریلوے ہسپتالوں کا دورہ کریں اور وہاں کے مسائل حل کریں۔

 اور مستقل بنیادوں کسی کو سی ایم او تعینات کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...