امن و امان کے لئے تمام لیڈر مل کر کوشش کریں،زاہدزوالفقار

امن و امان کے لئے تمام لیڈر مل کر کوشش کریں،زاہدزوالفقار


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر زاہد ذوالفقار خان نے اپنے ا یک بیان میں کہا ہے کہ، پیپلزپارٹی آئین اور پالیمنٹ کو بچانا چاہتی ہے، کیونکہ ملک آئین کے بغیر نہیں چل سکتا، ملک میں امن و امان کے لئے سب سیاسی لیڈروں کو مل کر کوشش کرنی چاہئے سیاسی کشیدگی سے ملک اور عوام کا نقصان ہو رہا ہے، قومی مشاورت ہونی چاہیے تاکہ ملک کو سنگین صورتحال سے نکال جاسکے،قومی اتفاق رائے سے ہی نازک صورتحال سے نکلا جاسکتا ہے، ملک اس وقت دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے ملک اس وقت نااتفاقی کا متحمل نہیں ہوسکتا،قوم اس وقت فوج کے ساتھ کھڑی اظہار یکجہتی کر رہی ہے اس لئے عسکری قیادت کو سیاست میں ملوث نہیں کرنا چاہئے۔لاہور میں اس وقت جو کچھ ہورہاہے اس کاسیاسی حل نکلنا چاہئے،ملک میں افہام و تفہیم اور مذاکرات کو ترجیح دینی چاہئے، ملک میں افراتفری سے محاذآرائی پیدا ہوتی ہے جو ملک کے لئے نقصان دہ ہے،غیر قانونی اور غیر سیاسی حربے نہیں استعمال ہونے چاہئیں،حکومت کو مثبت حکمت عملی سے موجودہ صورتحال کو کنٹرول کرنا چاہئے،حکومت ایسی حرکتیں نہ کرے جسکی وجہ سے عوام سے ٹکراؤ ہوعوام سیاسی لیڈروں کی نااہلی کی وجہ سے تیسرے فریق کی طرف دیکھنا شروع کردے،انسانی حقوق پامال نہیں ہونے چاہئیں ، عوام کے جان و مال کا تحفظ ہونا چا ، اخلاقیات کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے، ہر فریق کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔حکومت ایک سال میں اتنے بحرانوں کا شکار ہے کہ کنٹرول کرنا مشکل ہو رہا ہے،

اس کے برعکس پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سال حقیقی جمہوریت کے سائے تلے نکالے، ملک کو آحقیقی آئین دیا �آئین کو 1973کا آئین بنادیا۔تمام اختیارات پارلیمنٹ کو دیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...