قوم نے 14اگست کو بادشاہت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،فرخ مون

قوم نے 14اگست کو بادشاہت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،فرخ مون

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ محترم وزیراعظم صاحب آج قوم سے پوچھ رہے ہیں کہ ان کا قصورکیا ہے وزیراعظم صاحب آپ کا سب سے بڑا اورپہلاقصورگیارہ مئی کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے نوجوانوں کے مینڈیٹ پرڈاکہ مارنا تھا اورجعلی مینڈیٹ کے زریعے اپنی حکومت بنانا تھا اوردوسرا قصورپوری قوم کوآپ نے چودہ ماہ کے دوران مہنگائی ،لوڈشیڈنگ ،رشوت ،لاقانونیت ،لوٹ ماراورکرپشن جیسے بڑے مسائل کوکم کرنے کا جوآپ نے وعدہ کیا تھا اسے پورا نہیں کیا اورغریب عوام کے مسائل میں سوفیصد اضافہ ہوا ہے میاں صاحب یہ آپ ہی کا قصور ہے فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب یہ الیکٹرانک میڈیا کا دورہے اورپوری قوم نے دھاندلی کے ثبوت اپنی آنکھوں سے تمام نیوزچینلزپردیکھ لیے ہیں اورقوم کواب مزید بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا آپ جتنے مرضی قوم سے خطاب کرلیں اب پاکستان کے نوجوانوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ چودہ اگست کوہرحال میں بادشاہت کوختم کریں گے اورملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت لائیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...