پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے زیرا ہتمام آزادی واک

پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے زیرا ہتمام آزادی واک

لاہور(خبر نگار)پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے زیرا ہتمام منگل کے روز جشن آزادی واک منعقد کی گئی جس میں پی جی ایم آئی کے علاوہ امیرالدین میڈیکل کالج اور پوسٹ گریجوایٹ کالج آف نرسنگ اور نرسنگ سکول جنرل ہسپتال کے طلبا و طالبات نے حصہ لیاآزادی واک کی قیادت مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کی واک میں ایل جی ایچ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پرویز امتیاز اور دیگر ڈاکٹروں نے بھی شرکت کی واک کے شرکاءنے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے آزادی واک شادمان چوک پر جا کر اختتام پذیر ہوئی واک کے اختتام پر نرسنگ طالبات نے قومی ترانہ پیش کیاواک کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ یوم آزادی کے حوالے سے حکومت نے اگست کے پورے مہینے کوماہ آزادی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ہر روز مختلف تقریبات اور واک کا اہتمام کیا جارہا ہے - انہوں نے کہا کہ ان تقریبات کا مقصد نوجوان نسل میںتحریک پاکستان کے جذبہ کو زندہ کرنا اور نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد سے روشناس کرایا جاسکے-

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...