تمام سیاسی جماعتیں جوش کےساتھ ہوش سے کام لیں،مولانا امجد

تمام سیاسی جماعتیں جوش کےساتھ ہوش سے کام لیں،مولانا امجد

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بحران کی طرف جا رہا ہے تمام سیا سی جماعتوں کو جوش کے ساتھ ساتھ ہوش سے کام لینا ہو گا ورنہ ملک کسی بڑے بحران کی طرف چلا جا ئے گا ،مڈ ٹرم انتخا با ت مسائل کا حل نہیں ہیں حکومت بھی عوام کے مسائل کے حل کے لیئے شارٹ ٹرم راستہ اختیار کرے یہ باتیں جے یو آئی کے راہنماءمو لا نا محمد امجد خان نے پشاور اور اسلام آباد کے دورے سے واپسی پر وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر مو لا نا محب النبی،پرو فیسر ابوبکر چوہدری،مو لا نا مفتی شمس الحق،حافظ محمد اشرف گجر،محمد افضل خان،مو لا نا عبد الماجد حقانی،صاحبزادہ ابوبکر فہیم الدین،حافظ عبد الواجد اور حافظ صہیب احمد اور دیگر مو جو د تھے انہوں نے کہا کہ مو جو دہ سیا سی حا لات کی وجہ سے پورا ملک افواہوں کی زد میں ہے سیا سی صورتحال پریشان کن ہے انہوں نے کہا کہ لڑائی جھگڑے کا ماحول بنا تو پھر اس کے اثرات گلی محلوں تک جا ئیں گے اس وجہ سے مو جو دہ حالا ت میں تحمل کا مظاہرہ ہو نا چا ہیے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے نزدیک مسائل کے حل کے لیئے پارلیمنٹ کے فورم کو استعمال کیا جا ئے مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ ریلیاں جلسے ہر جماعت کا جمہوری حق ہے لیکن حکومت کے وزراءکے بیانات نے ملک کے سیا سی ما حول کو مزید گرم کر دیا ہے انہوں نے بتا یا کہ گذشتہ روز جے یو آئی کے مر کزی انتخاب کے بعد جے یو آئی کا انتخابی عمل مکمل ہو چکا ہے

انہوں نے کہا کہ پارٹی انتخاب نے ثابت کر دیا ہے کہ جے یو آئی صرف باتوں پر نہیں عمل یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ دستور کے مطابق انتخابی عمل مکمل ہو گیا ہے انہوں نے بتا یا کہ مو لا نا فضل الرحمن آئندہ تین سال کے لیئے بلا مقابلہ امیر اور مو لا نا عبد الغفور حیدری بھاری اکثریت سے جنرل سیکر ٹری منتخب ہو گئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی جمہوریت کے صرف دعوے نہیں کرتی بلکہ پارٹی میں باقاعدہ جمہوری عمل مو جو د ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...