پاکستان مینارٹیز الائنس کا یوم تاسیس،مرحوم شہباز بھٹی کوخراج تحسین

پاکستان مینارٹیز الائنس کا یوم تاسیس،مرحوم شہباز بھٹی کوخراج تحسین

ؒٓلاہور(وقائع نگار)پاکستان مینارٹیز الائنس کے پہلے یوم تاسیس اور یوم اقلیت کی مرکزی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر شہید حق شہباز بھٹی کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مینارٹیز الائنس کے مرکزی چئیرمین طاہر نوید چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اپنے تمام رفقاءاور کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور پہلے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کرتاہوں کہ جن کی شب و روز کی محنت کی بدولت آج پی ایم اے پاکستان کی مذہبی اقلیتوں کی ملک گیر نمائندہ تحریک کے طور پر ابھری ہے۔ بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں اس کے یونٹ بن چکے ہیںانہوں نے کہا کہ شہید حق شہباز بھٹی کے 11اگست کو یوم اقلیت قرار دلوانے کا مقصدقائد اعظم کی پہلی دستور ساز اسمبلی سے پالیسی ساز تقریر کو یاد کروانا ہے کہ ہمیں جناح کا پاکستا ن چاہیے اپنے خطاب میں قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ ”پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ بلا تفریک رنگ و نسل مذہب برابر کے شہری ہو نگے اور مسجدوں ،مندروں اور تمام عبادت گاہوں میں جانے کی مکمل آزادی ہوگی“ ۔11اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے والے اس دن کو یوم اقلیت قرار دلوانے سے پہلے کہاں تھے انہوں نے مزید کہا کہ ا قلیتوں کے برابری کے حقوق کے حصول کیلئے تمام اقلیتوں کو متحد اور منظم اور متحرک ہو کر جدوجہد جاری رکھنا ہوگی پاکستان منارٹیز الائنس ملک میں امن و محبت، بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کیلئے بھر پور کوشش کرتی رہے گی اس موقع پر سردار جسی سنگھ،رجندر سنگھ ، گرداس چند سنگھ،فراز الحق بھٹی، جاوید قمر،پاسٹرسلیم،پرویز عالم اور ڈاکٹر ہمایوں نے بھی خطاب کیا۔

تقریب کے آخر میں 100پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا اور ملکی ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...