پاکستان کا مزدور ملک میں فسادنہیں خوشحالی چاہتا ہے،ملک سعید

پاکستان کا مزدور ملک میں فسادنہیں خوشحالی چاہتا ہے،ملک سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) مسلم لیگ(ف)پنجاب کے رہنما ڈاکٹر ملک محمد سعیدنے کہا کہ جولوگ ملک میں انتشار اورافراتفری پھیلارہے ہیں وہ ملک وقوم اورجمہوریت کے دشمن ہیںان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روز لیبریونین کے تحت نکالی گئی ریلی سے خطاب کے دوران کیاپارٹی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان کا مزدور ملک میں فسادنہیں خوشحالی چاہتا ہے،امن اورجمہوریت پسند قوتیں ملک میں جعلی انقلاب نہیں خوشحالی کا انقلاب لانا چاہتی ہیںعمران خان نے خیبرپختونخواہ میں جو دودھ اور شہدکی نہریں بہائی ہیں، عوام اچھی طرح جان چکے ہیں،عمران خان اپنی شرمندگی سے بچنے کےلئے جلسے جلوسوں کا سہا را لے رہے ہیں۔