احتجاج عمران خان کا آئینی حق ہے اسے کوئی نہیں چھین سکتا ہے، غلام مجتبیٰ ایڈووکیٹ

احتجاج عمران خان کا آئینی حق ہے اسے کوئی نہیں چھین سکتا ہے، غلام مجتبیٰ ...
  • احتجاج عمران خان کا آئینی حق ہے اسے کوئی نہیں چھین سکتا ہے، غلام مجتبیٰ ایڈووکیٹ
  • احتجاج عمران خان کا آئینی حق ہے اسے کوئی نہیں چھین سکتا ہے، غلام مجتبیٰ ایڈووکیٹ

لاہور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف یوسی 40سلامت پورہ باغبانپورہ کے جنرل سیکرٹری محمد مدثر چودھری ایڈووکیٹ اوریو سی 44فتح گڑھ ہربنس پورہ کے نائب صدر چودھری غلام مجتبیٰ ایڈووکیٹ نے "پاکستان"سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی یوتھ نے میاں براداران کی بادشاہشت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ،احتجاج کرنا عمران خان کا آئینی حق ہے جسے ان سے کوئی نہیں چھین سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ 14اگست کوپوری پاکستانی قوم نئے پاکستان کا عزم لئے عمران خان کے ساتھ سڑکوں پرہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ناقص حکمت عملی اور خاندانی اجارداری کی وجہ سے کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دیکھا سکی ہے جس کی وجہ سے ملک میں بیروز گاری ، لاقانونیت اور افراتفری کا عالم بھرپا ہو چکا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان میں بجلی کے بحران کو حل کرنے کی بجائے میاں برادارن پیسہ کمانے میں لگے ہوئے ہیں ملک میں اصل جمہوریت قائم ہوگی جس میں کسی غریب ،مزدور اور کسان کا بچہ بھی پاکستان کا وزیر اعظم بن سکے گا۔

اورملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ،دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اور ہر ملک میں خوشحالی ہوگی ۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...