یہودی سازشوں کے ذریعے مسلمانوں کے وسائل پر قبضہ چاہتے ہیں،اشرفجلالی

یہودی سازشوں کے ذریعے مسلمانوں کے وسائل پر قبضہ چاہتے ہیں،اشرفجلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرفآصف جلالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کےلئے انسانی حقوق کی تنطیموں سمیت عرب ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،مسلمان ایک انسانی جسم کے مانند ہیں اگر جسم کے کسی حصے میں درد ہوتا ہے تو پورے جسم میں تکلیف محسوس ہوتی ہے ،پھر کیا وجہ ہے کہ فلسطین کے عوام کو بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور مسلم ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اس کی اہم وجہ مسلم حکمران یہود ونصاری ٰ کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مسلم ممالک دن بدن کمزور ہورہے ہیں اور یہود ونصاریٰ اپنی سازشوں کے زریعے مسلم ممالک کے وسائل پر قابض ہورہے ہیں ،ہمیں یہود ونصاریٰ کی سازشوں کو ناکام بنانے کےلئے مسلم حکمرانوں کو اپنے دلوںمیں عشق مصطفی ﷺ کی شمع روشن کرنا ہوگی ، اقوام متحدہ اور اوآئی سی امریکہ اور اسرائیل کی لونڈی کا کردار ادا کررہے ہیں خاص طور پرمسلم عرب ممالک خاموش تماشائی بنئے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کفر کے مقابلے میں جہاد کرنے کےلئے جذبہ عشق مصطفی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔