عمران خان کے ثبوتوں کے بعد نواز شریف مستعفی ہو جائیں،سعدیہ سہیل

عمران خان کے ثبوتوں کے بعد نواز شریف مستعفی ہو جائیں،سعدیہ سہیل

لاہور(نمائند ہ خصوصی) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکمران پرامن احتجاج کو پرتشدد احتجاج بنانے کے در پے ہیں، کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان بارہا یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ان کا احتجاج پرامن اور آئینی ہے، حکمران اس پرامن احتجاج کو خونی تصادم میں تبدیل کرنے کی حماقت سے دوررہیں، عمران خان کے دھاندلی سے متعلق ثبوت پیش کئے جانے کے بعد شفاف تحقیقات کیلئے میاں نواز شریف مستعفی ہو جائیں، عوام کو پرامن احتجاج کے جمہوری حق سے کیسے محروم کیا جا سکتا ہے، دھاندلی میں معاونت کرنے والوں نے جمہوریت اور ملک سے دشمنی کی، آئین اور قوم کے ان غداروں کو تحریک انصاف کبھی معاف نہیں کرے گی، عمران خان نے جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں کے چہروں سے نقاب الٹ دیا ہے،

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...