ملک میں دہشتگردی اور بد امنی کا بازار گرم ہے،جے یو آئی (س)

ملک میں دہشتگردی اور بد امنی کا بازار گرم ہے،جے یو آئی (س)

لاہور(خبر نگار)جمعیت علماءاسلام (س)نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی،بدامنی،بدعنوانی کا بازار گرم ہے ایسا نظام نافذ کیا گیا ہے جس میں طاقتور کے لئے تمام آسائشات اور سہولتیں ہیں جبکہ غریب عوام کے لئے کچھ نہےں رکھا ظلم و جبر پر مبنی اس نظام کو ختم ہونا چاہیے لوٹ کھسوٹ اور استحصال پر مبنی نظام کا خاتمہ کئے بغیر ملک میں تبدیلی نہیں آسکتی حقیقی تبدیلی صرف اور صرف عوامی بیداری سے ہی ممکن ہے ان خیالات کااظہار گذشتہ روز جے یو آئی (س) پنجاب کے نائب صدر و لاہور کے امیر مولانا عبدالرب امجد، مولانا اعظم حسین، مولانا محمد ایوب ،مولانا عبدالروف ربانی، مولانا محمد نواز سندھو سمیت دیگر نے علماءکے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہو ں نے کہا کہ حکمران خوف خدا سے عاری ہیں عوام بھوک و افلاس سے مررہے ہیں لوڈ شیڈنگ نے معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا ہے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے قرض لیکر معیشت کو سہارا دینے کے نام پر اللے تللے کئے جارہے ہیں اور قوم کو مزید مقروض کیا جارہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...