ملک کی ترقی کا راز جمہوریت میں ہی پنہاں ہے،قاضی احمد سعید

ملک کی ترقی کا راز جمہوریت میں ہی پنہاں ہے،قاضی احمد سعید

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا راز جمہوریت ہی میں پنہاں ہے اس لئے سب جمہوری قوتوں کو مل کر ملک میں جمہوریت کو مظبوط بنانا ہو گا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو نقصان پہنچا تو اس جمہوری قوتوں اور پاکستان کو بھی نقصان پہنچے گا جمہوری قوتیں سازش کا مقابلہ کریں انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے اس لیے اس کو اب ہر قیمت پر سیاسی بحران کو صلح صفائی اور مذاکرات سے جلد حل کرنا چاہیے مسلم لیگ( ن) نے صحیح اقدام اٹھانے میں ہمیشہ دیر کی ہے جس سے ماضی میں بڑے نقصانات ہوئے ہیں اور اب بھی پارٹی کی قیادت وہی غلطی کر رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...